حیدرآباد ۔15۔مارچ (اعتماد نیوز)ریاست میں انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے اب ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے ہیلی کاپٹرس کو استعمال کیا جائیگا۔ چنیانچہ ریاستی الیشکن کمیشن کے چیف بھنور لعل نے آج اسمبلی حلقوں کے رٹرنگ عہدیداروں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں
نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دور دراز علاقوں میں انتخابی عملہ کو انتخابی مراکز تک پہونچانے کے غرض سے انکے لئے ریسات میں 7ہیلی کاپٹرس استعمال کئے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیما آندھرا میں 12اپریل تک اور تلنگانہ میں 2اپریل تک فہر ست رائے دہندگاں میں ناموں کی شمولیت کی ں ہولت رکھی گئی ہے۔